ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر خوراک بلال ےٰسین نے غلہ منڈی ننکانہ صاحب میں قائم سستے رمضان بازار کا دورہ کیا ،صوبائی وزیر نے رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالز پر اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا انہوں نے چینی اور آٹے کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور وہاں ان کے معیار کے ساتھ ساتھ اوزان بھی چیک کئے ،بلال ےٰسین نے ر مضان بازاروں میں بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے مزید ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی انہوں نے ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان کو ہدایت کی کہ وہ سستے رمضان بازار میں سیب کی قیمت کو مزید کم کریں اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال ےٰسین نے کہا کہ لوگوں کو معیاری اور سستے داموں ضروریات زندگی اشیاء کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے صوبے بھر میں سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کا مقصد رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں لوگوں کو معیاری اشیاء کی کم قیمت پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے رمضان بازاروں میں اشیاء کی قیمت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے کہا صوبہ بھر میں لگنے والے 300 سے زائد رمضان بازاروں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد پر ہمہ وقت مانیٹر کیا جا رہا ہے مگر اس کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرصوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی اور سیکرٹریز ان رمضان بازاروں کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں ۔