counter easy hit

مخالفین کے پاس الزام تراشیوں کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں :خان یوسف

Yousuf Khan

Yousuf Khan

پیرس(نمائندہ خصوصی) مخالفین کے پاس الزام تراشیوں کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ،شر پسند عناصر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو تا ہوا نہیں دیکھ سکتے۔انہیں معلوم ہے کہ اگر موجودہ حکومت نے پانچ سال پورے کر لیے تو 2018 کے انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر احتجاج اور دھرنوں کی سیاست شروع کرنے والے عناصر کا ایجنڈا ترقی کے سفر کو روکنا ہے ،مسائل کا حل احتجاج نہیں مذاکرات ہوتے ہیں