سپین(بیورو چیف) پاکستان کی سا لمیت ،حاکمیت اعلیٰ کی حفاظت اوربیرونی دباؤکامقابلہ کرنے کیلئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے جمہوریت پر شب خون مارنے کاکوئی جوازنہیں اورنہ کسی کوسزادینے کیلئے انتقام کا راستہ اختیار کیا جائے۔ احتساب کے کٹہرے میں کھڑاہوناحکمرانوں کامقدر ہے۔