counter easy hit

رمضان بازاروں کے نام پر عوام سے مذاق کیا جا رہا ہے ،راجہ مظہر ذمہ واریہ

 Raja Mazhar

Raja Mazhar

پیرس(نمائندہ خصوصی)سستے رمضان بازاروں کے نام پر عوام سے بدترین مذاق کیا جا رہا ہے۔ ایک کلو چینی کے لئے غریب عوام کو روزے کی حالت میں سارا دن لائنوں میں کھڑا کر کے ان کی تضحیک کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں چند روپے کمی کر کے کروڑوں روپے اپنی ذاتی تشہیر پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی اور بے بسی نے عوام کے لئے ماہ رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنا مشکل بنا دیا ہے۔