پیرس(نمائندہ خصوصی)بلاو ل بھٹو کے متحرک ہونے سے پیپلزپارٹی ایک بار پھر عوامی سطح پرمنظم اور مضبوط ہو رہی ہے عوام جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں پنجاب سمیت پورے ملک میں پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں سب سے بڑی اور منظم جمہوری قوت بن کر ابھرے گی آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا ۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلاول بھٹو کے کامیاب تاریخی عوامی جلسوں اور پنجاب میں ان کے شاندار استقبال سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں