پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمرانوں نے غریب دشمن بجٹ پیش کرکے غریبوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حکمرانوں نے اسمبلی ممبران کی تنخواہ میں لاکھوں روپے اضافہ جبکہ مزدور اور ملازم کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ کرکے ثابت کردیا ہے اس ملک کے خزانہ پر صرف اشرافیہ کا حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری مبشر چیف آرگنائزر پی ٹی آئی کشمیر زون نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر غریبوں پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے۔ پوری قوم کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا تحریک انصاف عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر تی ہے۔لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں 6ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا پھیکا نعرہ لگانے والوں نے تین سالوں میں بھی کچھ نہ کیا شدید گرمی میں غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آگئے ہیں۔تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔