counter easy hit

یکم جولائی سے 80 ہزار دوائیوں کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافے کا فیصلہ

From July 80 to eight

From July 80 to eight

فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے کینسر ، بلڈ پریشر ، شوگر ، ملٹی وٹامن سمیت دیگر دوائیوں کی قیمتوں میں 200 گنا اضافے کا مطالبہ
لاہور (یس اُردو) اور اب غریب مریضوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ یکم جولائی سے 80 ہزار دواؤں کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ ہو جائے گا ۔ جبکہ فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے کینسر ، بلڈ پریشر ، شوگر ، ملٹی وٹامن ، کھانسی ، دمہ ، یرقان اور سرجیکل سامان سمیت دواؤں کی قیمتوں میں 200 گنا اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مرے کو مارے شاہ مدار ، مہنگائی کی چکی میں پسی عوام اب ہو جائے تیار ۔ ملک میں دوائیں بنانے والی فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے کینسر بلڈ پریشر شوگر ملٹی وٹامن کھانسی ، دمہ یرقان اور سرجیکل سامان سمیت دواؤں کی قیمتوں میں 200 گنا اضافے کا مطالبہ کیا ہے ، ادھر وزارت قومی صحت نے ڈرگ پالیسی کے تحت 80 ہزار رجسٹرڈ دواؤں کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت قومی صحت نے دسمبر 2014 کو ادویات کی قیمتوں میں رد و بدل کے لئے ڈرگ پالیسی تشکیل دی تھی ۔ دسمبر 2015 میں ہارٖ شپ کیسز کے تحت 1400 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا جانا تھا تاہم بین الاقوامی اور مقامی فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے دسمبر میں ادویات کی قیمتوں میں از خود سو فیصد اضافہ کر کے حکم ا متناعی لے لیا جو تا حال واپس نہیں ہوا ۔