18 ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو کسی فلم پر پابندی لگانے کا اختیار نہیں ہے :اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے دلائل
لاہور (یس اُردو) لاہور ہائی کورٹ نے مالک فلم کی پنجاب میں پابندی کے خلاف درخواست پر سنسر بورڈ اور پنجاب حکومت سے 27 جون کو جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو کسی فلم پر پابندی لگانے کا اختیار نہیں ہے جبکہ پنجاب حکومت اپنے جواب میں کہہ چکی ہے کہ اس نے فلم پر پابندی نہیں لگائی ۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت فلم “مالک” کی پنجاب میں نمائش پر پابندی کو کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے پنجاب حکومت اور سنسر بورڈ سے 27جوم تک جواب طلب کر لیا ۔