اپوزیشن لیڈر کا ارکان کے جلد تقرر پر زور ، پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایاز سومرو کی جگہ عمران ظفر لغاری کا نام دے دیا
اسلام آباد (یس اُردو ) الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کے لئے حکومت نے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرلیا ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اہم معاملہ گھٹنوں کو ہاتھ لگا کر خورشید شاہ کے گوش گزار کیا ۔ ارکان کی ریٹائرمنٹ سے کئی اہم مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکے گی ۔ الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر پر مشاورت کا آغاز ، وزیر اطلاعات کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات ، خورشید شاہ نے پارلیمانی کمیٹی کے لئے نام دیدیا ۔ کمیشن ارکان کی ریٹائرمنٹ سے کئی اہم مقدمات متاثر ۔ پرویز رشید خوشگوار موڈ میں اپوزیشن لیڈر چیمبر آئے تو انہوں نے خورشید شاہ کے گھٹنوں کو ہاتھ لگائے ۔ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر تبادلہ خیال ہوا ۔ اپوزیشن لیڈر کا ارکان کے جلد تقرر پر زور ، پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایاز سومرو کی جگہ عمران ظفر لغاری کا نام دے دیا ۔ الیکشن کمیشن ارکان کی ریٹائرمنٹ کے باعث کیپٹن صفدر اثاثہ جات ، پی ٹی آئی فنڈز اور تحریک انصاف کے حلف ناموں کیخلاف سپیکر ایاز صادق کے مقدمات کی سماعت رک گئی ۔ انتخابی عذرداریوں کی سماعت بھی غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی ہو جائے گی ۔