counter easy hit

شائقین پرتشدد واقعات ، انگلینڈ اور روس کا یورو فٹبال کپ سے باہر ہونے کا خطرہ

Fans at risk from

Fans at risk from

یوئیفا نے روس اور انگلینڈ کے میچ میں شائقین کے پرتشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے انگلینڈ اور روس کو یورو کپ سے باہر کرنے کی دھمکی دے دی
پیرس (یس اُردو) انگلینڈ اور روس کے یورو فٹبال کپ سے باہر ہونے کا خطرہ پید اہو گیا ، شائقین کے پرتشدد واقعات پر یوئیفا نے دونوں ٹیموں کو نااہل کرنے کی وارننگ جاری کر دی ۔یوئیفا نے روس اور انگلینڈ کے میچ میں شائقین کے پرتشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے انگلینڈ اور روس کو یورو کپ سے باہر کرنے کی دھمکی دے دی ۔یوئیفا کا کہنا ہے کہ شائقین نے مزید ہنگامے کئے تو دونوں ٹیموں کیخلاف یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔حالیہ پرتشدد واقعات پر دونوں ٹیموں کیلئے کم سے کم سزا کا تعین منگل کو ہونے والے اجلاس میں متوقع ہے ۔ تاہم پرتشدد واقعات کے پیش نظر منتظمین نے سٹیڈیمز کے اندر اور باہر سیکورٹی کو بھی مزید سخت کر دیا ہے ۔گروپ بی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا۔ میچ کے دوران سٹیڈیم میں شائقین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس سے ایک انگلش شہری زخمی بھی ہوا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر گنز کا بھی استعمال کیا تھا۔