شیخوپورہ(بیورورپورٹ)معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی طارق محمود جدران نے کہا ہے کہ ماہ صیام اپنے ایمان کو پرکھنے کی کسوٹی اور تبدیلی قلب کا بہترین موقع ہے۔ رمضان المبارک سے مکمل استفادہ کے لئے ضروری ہے کہ کھانے پینے اور عید کی تیاریوں میں قیمتی وقت لگانے کی بجائے بخشش اور مغفرت کا سامان کیا جائے۔ انفرادی اور اجتماعی غلطیوں پر ندامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور اصلاح احوال کی دعائیں مانگی جائیں،اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود جدران نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں معاشرے کی بے چینی دور کرنے اور حقیقی سکون حاصل کرنے کے لئے اللہ کے بندوں کو قرآن پاک سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ رمضان المبارک اہل ایمان کے لئے خوشیوں اور رحمتوں کا حقیقی پیغام لے کر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کو دیگر ایام کی طرح محض منانے سے ایمان کی بڑھوتری ممکن نہیں، اس کے لئے جسم و دل، فکر و نظر اور اعمال و کردار کو اللہ کا مطیع و فرمانبردار بنانا ہو گا۔