سپین(بیورو چیف)وفاقی بجٹ کے بعد صوبائی بجٹ کو بھی عوام دشمن قرار دیکر اسے بھی مسترد کر دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار ساجد گوندل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے ایک ملاقات میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام کو مزید بیوقوف بنانے کی کوشش اور انکے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔