پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ ن کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام کے لئے ہمہ وقت جہد مسلسل سے پنجاب ترقی کے زینے تیزی سے طے کر رہا ہے۔ حکومت کا قرآن حکیم کو نصاب کا حصہ بنانا خوش آئند فیصلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مخلصانہ کوششوں سے ہر ڈیپارٹمنٹ میں بہتری آ رہی ہے