پیرس(نمائندہ خصوصی) ’’سرکس کے شیروں‘‘ کی جوڑی ملک کے لیے سکیورٹی رسک ہے، تین سال میں کوئی خارجہ پالیسی تشکیل نہیں دی گئی جبکہ جعلی مشیروں سے کام لیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کی گرفتاری اور بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر حکمرانوں کی خاموشی حیران کن ہے