پیرس(نمائندہ خصوصی)کسانوں کے استحصال کا راستہ روکنے کے لئے اْنہیں اْن کی فصلات کی مناسب قیمت کی ادائیگی یقینی بنانا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہر دورِ حکومت میں غریب کسانوں کا استحصال کیا گیا اور موجودہ حکمرانوں نے بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح کسان دْشمن پالیسی اپنا رکھی ہیں۔ جس کی وجہ سے غریب کاشتکار تنگدستی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ تمام مارکیٹ کمیٹیاں فعال کی جائیں