counter easy hit

‘نواز شریف بھاگیں نہیں، مقابلہ کریں، اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں’

341069_64321249سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ نواز شریف بھاگیں نہیں، سامنے آئیں اور مقابلہ کریں، اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں۔
راچی: (یس اُردو) بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور اور مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے سابق رہنماء سلیم بلوچ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عبد الحکیم بلوچ کے بیٹے بابر حکیم کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دوست نہیں چاہتے کہ وہ سر اٹھا کر چلیں۔ مولا بخش چانڈیو نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہیں بھاگیں مت بلکہ سامنے آئیں اور مقابلہ کریں، اگر اپوزیشن سڑکوں پر آئی تو حکومت برداشت نہیں کر پائے گی۔مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں وہ تنہاء تھے لیکن اب ان کے لئے جان دینے والے سامنے آ رہے ہیں۔