پیرس(نمائندہ خصوصی)عنوانی سے پاک معاشرہ کا قیام پی ٹی آئی کا عزم ہے ، عمران خان نے ایشوز کو بنیاد بنا کر عوام میں شعور بیدار کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف خان مجاہد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل لوٹ کر دولت بیرون ملک منتقل کرنے والے ہی پسماندگی اور بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔ وہ وقت آن پہنچا ہے کہ قوم کے مجرموں کے لئے ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف 2018ء کے عام انتخابات میں کلین سویپ کر کے حکومت بنائے گی اور لوٹ مار کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دے گی۔