counter easy hit

حکمران بجلی اور گیس فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں:چوہدری محمد نعیم

Mohammad Naeem

Mohammad Naeem

پیرس(نمائندہ خصوصی) جو حکمران ماہ رمضان میں بھی عوام کو بجلی اور گیس نہیں فراہم کر سکے انہیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شدید گرمی میں سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے غریب عوام کو نجات دلائی جائے۔