counter easy hit

آئندہ سال پوری قوت سے زرعی انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا: عائشہ غوث

Aisha Ghaus

Aisha Ghaus

پنجاب کی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے صاف کہہ دیا ہے کہ اس سال میکانزم بنا لیں گے، آئندہ سال پوری قوت سے زرعی انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا، بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، امن و امان سمیت پانچ شعبوں پر زیادہ فوکس کیا۔ خواتین کے لئے پنجاب حکومت نے کیا کچھ کیا، رانا ثناء اللہ نے کارنامہ بتا دیا۔
لاہور: (یس اُردو) ایوان وزیر اعلیٰ میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے اپنی تعریفوں کے ڈھیر لگا دئیے، بولیں پنجاب کا بجٹ نمبرز گیم نہیں، بیلنس بجٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل سیکٹر کے پانچ شعبوں تعلیم، صحت، امن و امان، زراعت، صاف پانی، پر فوکس کیا۔ وزیر خزانہ نے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بھی خبردار کر دیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کے نتیجے میں پانچ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔یہ بھی واضح کر دیا کہ کسی بھی اسکول کو پرائیویٹائز نہیں کیا جا رہا تاہم انہوں نے بتایا کہ بہتری کے لئے کچھ اسکولوں کو آوٹ سورس کیا گیا۔ عائشہ غوث پاشا نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا کہ پنجاب پر قرضوں کا بھاری بوجھ ہے۔ پریس کانفرنس میں خواتین کے لئے بجٹ میں فنڈز کا سوال اٹھا تو رانا ثناء اللہ نے خواتین کے لئے اپنی حکومت کے سب سے بڑے کارنامے پر روشنی ڈالی۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئے 173 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔