counter easy hit

کپتان نے پارٹی کو احتجاجی تحریک کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی

captain ordered

captain ordered

عمران خان نے پارٹی کو احتجاجی تحریک کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی، تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے کارڈز کھیل چکی، رمضان المبارک کے بعد اپوزیشن اپنے کارڈز کھیلے گی۔
راولپنڈی: (یس اُردو) بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت میں تحریک انصاف کی قیادت نے تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مشاورت میں ٹی او آرز کے معاملے پر حکومتی رویہ بھی زیربحث آیا اور عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کی قیادت کا کہنا تھا کہ حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور غیرجمہوری، غیرپارلیمانی رویے کی مرتکب ہوئی جبکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو احتجاجی تحریک کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔