لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے تعلیم بالغاں کے حصول کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کر لی، داخلہ لینے والے افراد کو کتابیں ، کاپیاں اور دیگر اسٹیشنری کا سامان مفت فراہم کیا جائے گا
لاہور (یس اُردو) پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے اسکولوں میں تعلیم بالغاں شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے ، کلاسیں عید کے بعد شروع ہونگی ، داخلہ لینے والے افراد کو کتابیں ، کاپیاں، اسٹیشنری کا سامان مفت مہیا کیا جائے گا۔صوبائی حکومت کی ہدایت پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے ضلع بھر کے 200 پرائمری اسکولوں میں بالغوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
کلاسیں عید کے بعد لگیں گی ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی اختیارات اور محکمہ تعلیم راولپنڈی کے تعاون سے 200 پرائمری اسکولوں میں شام کی شفٹ میں کلاسز شروع کی جائیں گی ۔لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے تعلیم بالغاں کے حصول کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔ داخلہ لینے والے افراد کو کتابیں ، کاپیاں اور دیگر اسٹیشنری کا سامان مفت فراہم کیا جائے گا ۔