counter easy hit

ننھے عبداللہ کی حوالگی کیس کی سماعت آج ہوگی

Tiny Abdullah

Tiny Abdullah

ماں کی ممتا سے محروم ننھے اور معصوم بچے کی حوالگی کیلئے والد چودھری اقبال اپنا نکاح نامہ بھی عدالت میں پیش کریں گے
کراچی (یس اُردو) ننھے عبداللہ کی حوالگی کے حوالے سے کیس کی سماعت آج پھر ہوگی ، بچے کی تحویل کیلئے اس کے والد اور دیگر افراد نے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔ ننھے عبداللہ کی ماں کی موت کے بعد اس کے باپ اور سوتیلے بھائیوں کے درمیان تحویل کا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے ۔ بچے کے والد چودھری اقبال اس کی تحویل کیلئے بطور ثبوت عبداللہ کی ماں کے ساتھ اپنا نکاح نامہ بھی عدالت میں پیش کریں گے ۔ عدالت میں گزشتہ سماعت پر ملزم کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست کی گئی تھی ۔ تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ کیس کو جلد از جلد نمٹایا جا سکے لیکن عدالت نے ملزم کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا ۔