لاہور (پ ر )صوبائی دارلحکومت کی تاجر تنظیموں نے بجٹ کیخلاف تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا، ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکسز لگائے گئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ثابت کردیا کہ ٹیکس چوری کرنے والے ٹھیک کرتے ہیں جبکہ ٹیکس ادا کرنیوالوں پر مزید ٹیکس قابل قبول نہیں، گلبرگ اوریگا کمپلیکس کے تاجر رہنماؤں صاحبزادہ میاں شوکت شہزاد شہید، میاں عثمان شوکت، میاں سلیمان شوکت، محمدطیب جبکہ ٹاؤن شپ مدینہ بازار کے رہنما شیخ نثار، شیخ اسرار نثار نے ایک تقریب میں کہا کہ اگر ان ڈائریکٹ ٹیکسز ختم کرتے ہوئے ڈائریکٹ ٹیکس کے آسان طریقہ کو ترجیح دی جائے تو ٹیکس دائرہ بڑھ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکسز میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو مجبوراً تاجران ٹیکس چوری کی حمایت میں مہم کیساتھ بجٹ کیخلاف تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔