counter easy hit

پنجاب حکومت نے بھی عوام دشمن بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ ان کو تعلیم و صحت کی نہیں بلکہ میگا ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے،چوہدری محمد الیاس

Mohammad Ilyas

Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھو)وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عوام دشمن بجٹ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ ان کو تعلیم و صحت کی نہیں بلکہ میگا ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر و آرگنائزر تحریک انصاف حلقہ این اے 107چوہدری محمد الیاس نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بعد گزشتہ روز پنجاب حکومت نے بھی ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس میں براہ راست عوام کو کوئی ریلیف میسر نہیں ایک مزدور کی ماہانہ تنخواہ صرف چودہ ہزار روپے جبکہ اس پر اور مہنگائی اور ٹیکسوں کی مد میں بے جا بوجھ کئی گنا زیادہ ہے کسانوں کو خوش کر نے کیلئے صرف لالی پوپ دیکھایا گیا ہے ،تعلیم کیلئے مجموعی طور پر312ارب روپے،صحت کیلئے150ارب روپے اور ترقیاتی پروگراموں کے حجم میں مزید 37.5فیصد اضافہ کر کے550ارب مختص کیے گئے ہیں جس میں اورنج ٹرین منصوبہ کیلئے 85ارب رکھے گئے ہیں اس سے پوری قوم اندازہ لگا لے کہ پنجاب حکومت کا بجٹ عوام دوست ہے کہ عوام دشمن، لوکل گورنمنٹ کیلئے286ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ،بلدیاتی ادارے ابھی تک مکمل طور پر غیر فعال ہیں جن کاابھی تک کو ئی وجود ہی نہیں،انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک و قوم کے ساتھ مذاق بنا رکھا ہے غریب آدمی غریب تر اور امیر امیر تر ہو تا جا رہا ہے کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے ایسے منصوبے تیار کیے جاتے ہیں جس سے ہر اپنے خاص و عام کو نوازہ جا تا ہے جس طر ح رمضان بازار کے نام پر عوام کو یلیف دینے کے اعلانات جبکہ اصل کھاتے کرسیوں ، ٹینٹوں کے بلوں، تمام لوکل افسران محکمہ مال،ٹی ایم اے ملازمین و دیگر کے ٹی اے ڈی اے بنا ئے جاتے ہیں ،کھا کوئی اور جا تا ہے اور نام بے چاری عوام کا، تحریک انصاف کا مشن ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر نا ہے انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب ملک وقوم کی دولت لوٹنے والے ان سب کو حساب دینا ہو گا۔