سانگلہ ہل(تحصیل رپور ٹر) حکومت کے رمضان کے مقدس مہینہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،سانگلہ ہل اورگردونواح میں دورانیہ چودہ گھنٹے سے بھی واپڈاکے ستائے شہری سڑکوں پرنکل آئے پریس کلب کے باہرشدیداحتجاج کیااورحکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی،مظاہرین کاکہناتھاکہ دن بدن بڑھتی ہوئی شدیدگرمی میں واپڈابھی کوئی کسرنہیں چھوڑرہاخصوصاً سہری اورافطاری کے وقت طویل دورانیہ کیلئے بجلی بندکرکے روزہ داروں کوسخت اذیت میں مبتلاء پردیاجاتاہے جن کاکوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہاکہ رمضان کے مقدس اوربابرکت مہینہ میں حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی شیڈول سے ہٹ کرکمی کی نویدتوسنائی گئی لیکن اس پرعمل درآمدنہ ہوناحکمرانوں کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے ،مظاہرین نے کہاکہ اگرلوڈشیڈنگ کاسلسلہ اسی طرح جاری رہاتوپھرواپڈادفترکاگھیراؤکیاجائے گااوراحتجاج کادائرہ وسیع کرکے ٹریفک کاپہیہ بھی جام کردیاجائے گا۔