پیرس(نمائندہ خصوصی)سیاست میں ہمیشہ آگے دیکھنا چاہیے ، توڑ پھوڑ ہنگامہ آ رائی ملکی تعمیر و ترقی میں منفی رول ادا کرتے ہیں ملک کو دھرنوں سے پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا، اپوزیشن حکومت پر مثبت تنقید کرے ہم برداشت کریں گے۔سیاست کرنی ہے تو 2018 ء کے انتخابات کا انتظار کیاجائے، ان خیالات کا اظہار چوہدری شمروز الہیٰ گھمن چئیرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا پاکستان میں ترقی کرنے کے لئے بہت وسائل موجود ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مثبت سوچ کے ساتھ آے بڑھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل بہت تابناک ہے ہم اس منزل تک کب پہنچیں گے یہ من حیث القوم ہم پر منحصر ہے