پیرس(نمائندہ خصوصی) وفاق کے بعد پنجاب کے بجٹ نے بھی عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، ٹیکسوں کی بھرمار سے غریب عوام کو نیا رگڑا لگے گاجبکہ مہنگائی کا طوفان پر طبقے کو متاثر کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے۔