پیرس(نمائندہ خصوصی)موجودہ حالات میں ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اپوزیشن جماعتوں نے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے ، دھرنے سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے وطن واپس آتے ہی اپوزیشن کی تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی۔