counter easy hit

مصر کے لاپتہ طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے مل گیا

Missing plane

Missing plane

مصری ایئر لائن کا مسافر طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا ، اس مسافر طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 66 افراد سوار تھے
قاہرہ (یس اُردو) مصر کی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے ملا ہے ۔بحیرہ روم میں طیارے کے ملبے کی تلاش میں مصروف بحری جہاز نے یہ سراغ لگایا ہے ۔ مصری ایئر لائن کا مسافر طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا ۔ اس مسافر طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 66 افراد سوار تھے ، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں ۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔