نثار مورائی سابق چیئرمین سٹیل مل سجاد حسین شاہ کے قتل میں ملوث ہیں ، آصف زرداری یا لیاری گینگ کو کوئی رقم نہیں دی :ملزم کا بیان
کراچی (یس اُردو ) سابق چیئرمین سٹیل مل سجاد حسین شاہ کے قتل میں ملوث فشر مین کورپوریٹو سوسائٹی کے سابق چئیرمین ڈاکٹر نثار مورائی عدالت نے تئیس جون تک جیل بھیج دیا گیا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میں سابق چیرمین سٹیل مل سجاد حسین شاہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے فشرمین کورپوریٹو سوسائٹی کے سابق چئیرمین ڈاکٹر نثار مورائی کو ریمانڈ کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ کیس قسطوں میں ری اوپن کیا جا رہا ہے ۔ نثار مورائی کے وکیل خواجہ نوید نے طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی جس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے ملزم کی گرفتاری یا پیشی کا حکم نہیں دیا ۔ تاہم بعد میں عدالت نے ملزم کو 23 جون تک جیل بھیج دیا اور ملزم کی طبی معائنے کی درخواست پر سرکاری وکیل کو پیر کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ۔ عدالت کے باہر ملزم نثار مورائی نے دنیا نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ رینجرز نے جو پوچھا صاف صاف بتا دیا ، ہوسکتا ہے ڈاکٹر عاصم کی طرح میری ویڈیو بھی سامنے آجائے ، مشکلات تو مردوں پر ہی آتی ہیں ، میری اور ذوالفقار مرزا کی عزیر بلوچ سے کئی ملاقاتیں ہوئیں لیکن عزیر میرے آفس کبھی نہیں آیا. میں نے آصف زرداری یا لیاری گینگ وار کو کوئی رقم نہیں دی ۔