چاروں اہلکاروں پر منشیات فروشوں سے رشوت لینے کا الزام تھا ، چاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ
لاہور (یس اُردو) ڈولفن فورس لاہور کے چار اہلکاروں کو رشوت لینے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ہے ، چاروں پر گزشتہ دنوں منشیات فروشوں سے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کی اعلیٰ سطح پر انکوائری جاری تھی ، آج چاروں اہلکاروں کے خلاف ثبوتوں اور شواہد کی موجودگی رشوت لینے کا الزام ثابت ہوگیا جس پر چاروں کو عہدے سے برطرف کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے ۔