ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)قومی خبروں کی اشاعت پر ہسپتال انتظامیہ نے لاہور سے (Volvo)کمپنی کا 300 KVکا جنریٹر کرایہ پر حاصل کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گزشتہ کئی روز سے جنریٹرز خراب ہوگئے تھے بجلی جانے کی صورت میں ہسپتال کا کام ٹھپ ، مریض اور لواحقین پریشانی میں مبتلا تھے اس مسئلے کو قومی اخبارات میں ہائی لائٹ کیا گیا تو انتظامیہ نے فوری طور پر لاہور سے (Volvo)کمپنی کا 300 KVکا جنریٹرایک ماہ کیلئے کرایہ پر حاصل کرلیا ہے جنریٹر کا ایک ماہ کا کرایہ 5لاکھ روپے بتایا جاتا ہے اس بارے جب ایم ایس سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ جنریٹرز 2007ء میں خریدے گئے تھے اب یہ اپنی مدت پوری کرچکے ہیں بار بار ٹھیک کروانے کے باوجود تنگ کرتے تھے وولٹیج بھی پورے نہیں دیتے تھے آخر کار یہ بلکل جواب دے گئے جس پر فور ی طور پر لاہور سے کرائے پر جنریٹرحاصل کرلیا گیا ہے ۔