ڈاکٹر عاصم کے دوران تفتیش انکشافات کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی، ڈاکٹر عاصم نے آصف علی زرداری سے متعلق کئی اہم انکشافات کئے ہیں۔
لاہور: (یس اُردو) ڈاکٹر عاصم کے دوران تفتیش انکشافات کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے مطابق آصف علی زرداری کے دبئی کے معاملات ڈاکٹر غنی انصاری اور ایک بینکر غفور دیکھتے ہیں، لندن کے معاملات علی اور سوئٹزر لینڈ کے معاملات فاروق ایچ نائیک اور دیگر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے تمام معاملات ایک سیکریٹری دیکھتی ہیں جن کا نام نہیں یاد۔ ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ شاہ نواز جونیجو آصف علی زرداری کا خاص آدمی ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اندرون سندھ زمینوں کے معاملات حسن علی ڈیل کرتا ہے، بابر کا ایک قریبی دوست مسعود یا مقصود ہے جو پولیس کے تمام معاملا ت دیکھتا ہے۔