پیرس(نمائندہ خصوصی) حکومت پاناما لیکس سے بچ نہیں سکے گی اور نہ ہی وزراء میاں محمد نواز شریف اور اسکے خاندان کو انکوائری سے بچا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ 20کروڑ عوام ملکی دولت لوٹ کر بیرون ممالک منتقل کرنے والوں سے حساب لینے کیلئے بے چین ہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی حیلے بہانے بنائے جائیں رمضان المبارک کے بعد قوم سٹرکوں پر آنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔