سپین(بیورو چیف) پنجاب حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے میں سنجیدہ نہیں محض بلدیاتی نمائندوں کو بیوقوف بناکر قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جس طرح سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کلیدی کردارادا کیا اسی طرح سپریم کورٹ بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات سے محرومی کا ازخود نوٹس لے اور یوسی چیئرمینوں وکونسلروں کو ان کا بنیادی حق دلوائے۔