سپین(بیورو چیف)بدترین لوڈشیڈ نگ نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، شدید گرمی کے موسم میں روزہ داروں کو غیرعلانیہ کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کاسامنا کرنا پڑرہاہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ گرمی میں بجلی کی بندش نے زندگی مفلوج کر کے رکھ دی۔انہو ں نے مطالبہ کیاکہ بجلی کی غیرعلانیہ بندش کاسلسلہ ختم کرکے شیڈول جاری کیاجائے۔