بر یڈ فورڈ ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) ملکہ برطانیہ کی 90 ویں سا لگرہ انتہا ئی جو ش جذبہ سے منائی گئی ، معروف تنظیم ون برٹن ون نیشن کے زیر اہتمام برمنگھم ، گر یٹر مانچسٹر ، ہا لی فیکس ، رغبی ، کو ونٹر ی ، نو ٹنگھم ، یا رکشائر اور ملک بھر میں تقریبا ت کا انعقاد ، بر یڈ فورڈ مرکزی تقریب میں ڈپٹی لا رڈ لفٹینیٹ ، لا رڈ میئر ، بشپ آف بریڈ فور ڈ سمیت عیسائی ، یہو دی ، مسلمان، ہندو ، سکھ اور دیگر مذاہب کے نمائندگان کی بھرپور شرکت ،تمام کمیونٹیز نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہو ئے عظیم ملکہ الزبتھ دوم کی ملک و قوم کے لیے طو یل اور گراں قدر خدما ت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض سابق برٹش پولیس انسپکٹر وسربراہ ون برٹن ون نیشن کشمیر سنگھ نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر ڈپٹی لارڈ لفٹینیٹ بر یڈ فو رڈ روگر بو و رز ، مسز لنڈا بو ورز ، لا رڈ مئیر آف بریڈ فورڈ کونسلر جیف ریڈ ، لید ی مئیر س ، کونسلر سائمن کوک ، کونسلر جون ہو ورڈ ، مسز کرس ریز ، کونسلر جون پینیگٹن ، کونسلر مائیک گبنز ، کونسلر ویل سلیٹر ، کونسلر ڈیل سمتھ ، کونسلر ایڈرائن فیرلے ، بشپ آف بریڈ فورڈ ٹوبی ہوورتھ ، جون ہوورڈ ، مسز ساندرا ہوورڈ ، سردار عبد الرحمن خان، راجہ نجا بت حسین ، میجر چارلی ہیلمن ایم ای بی ، اینڈرائن بو ور ، ایمی ہال اور دیگر بھی موجود تھے ۔
مقررین نے ملکہ برطانیہ کی خوشیوں میں شامل ہو نے اور اظہا ر یکجہتی کرتے ہو ئے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے تمام مذاہب نسلو ں ا ور قومو ں کو یکجا رکھنے میں بڑا اہم اور مو ئثر کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہما ری ملکہ برطانیہ کا وجود اور موجودگی بر طانیہ بھر میں بسنے والی تمام تر کمیونٹیز کے لیے باعث رحمت و افتخار ہے ۔ ملکہ برطانیہ نے اپنی اور اپنے خاندان کی ذاتی خوشیوں کو پس پشت ڈال کر ہمیشہ ملک و قوم کی بھلائی اور تعمیر و ترقی با رے سوچا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو ایسی آئیڈیل ہستی کی پیروی کو اپنا نصب العین بنانا چاہیے جو کہ خو د اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ دوسرے انسانوں کی بقاء اور خوشحالی کے لیے جذبہ انسانیت رکھتی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ تمام کمیونٹیز کو چاہیے کہ اپنے ذاتی اختلافات اورررنجش مٹا تے ہو ئے برطانیہ میں ایک اکائی کی صورت اختیا ر کریں تاکہ کوئی بھی انتہا پسند اور دہشتگرد ہما رے ملک کی سا لمیت اور سلامتی کو میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے ۔
انہو ں نے کہاکہ ہمیں ایک ملکہ کی سلطنت میں خود کو تمام تر تعصبا ت اور تفرقوں سے بالا تر اتفا ق و اتحاد اور ایک مضبوط قوم بن کر رہنا ہوگا ۔ اس عظیم الشان تقریب کے دوران مختلف سکولوں سے آئے ہو ئے ننھے منے معصوم بچوں اور بچیوں نے مذہبی اور امن و محبت کے خوبصورت گیت پیش کیے اور اپنی عظیم ملکہ کو ان کی ز ندگی کے طویل ترین 90 برس مکمل کرنے پر دلی مبارکبا د بھی پیش کی اس موقع پر تمام شرکاء نے ون برٹن ون نیشن کی کمیونٹی کو ایک جھنڈے تلے اکھٹا کرنے اور اپنی ملکہ کے بڑے اور اہم دن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے وسیع پیمانے پر سالگرہ کے حوالہ سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔