ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر نوید احمد چوہدری کا رمضان بازارسانگلہ ہل ،شاہکوٹ اورسیدوالہ کا دورہ ۔حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام الناس کو چینی،آٹا،گھی سمیت دیگر اشیاء سستے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔۔ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء عام مارکیٹ سے 10%سستی دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے سانگلہ ہل اور سید والہ میں قائم رمضان بازار وں کے دورے کے دوران کیا۔سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے سبزیوں،پھلوں کے علاوہ چکن اور مٹن کے سٹالز بھی چیک کیے اور انچارج رمضان بازاروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ چینی سمیت تمام اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور عوامی شکایات کا فوراً سدباب کریں۔ تاکہ خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔سیکرٹری لٹریسی کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن اورنائب تحصیلدار اسلم ضیاء کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے اہلکاربھی موجود تھے ۔