counter easy hit

حکومت غریب عوام کا خاتمہ کرنے پر تلی ہے ،راجہ مظہر ذمہ واریہ

Raja Mazhar

Raja Mazhar

پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی حکومت نے حالیہ بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے۔کھانے پینے کی اشیاء بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر رہنما راجہ مظہر ذمہ واریہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت غربت کے خاتمے کے بجائے غریب کا خاتمہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔