counter easy hit

نیب کا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

Baloch to take

Baloch to take

عزیر بلوچ کو منی لانڈرنگ سمیت چائنہ کٹنگ کیسز میں شامل تفتیش کر کے تحقیقات کی جائیں گی
کراچی (یس اُردو ) نیب نے پیپلز امن کمیٹی کےسربراہ عزیربلوچ کوتحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کومنی لانڈرنگ کے مقدمات میں شامل تفتیش کیاجائےگا ، اس کے علاوہ چائنہ کٹنگ کیسز میں بھی عزیر بلوچ سے تفتیش کی جائے گی ، رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عزیر بلوچ کی حوالگی کامطالبہ کرے گی ۔ عزیربلوچ پرمنی لانڈرنگ ، زمینوں پر قبضے ، چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات ہیں