counter easy hit

فیصل آباد :پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا اغوا کے بعد قتل

Faisalabad: like

Faisalabad: like

شکیل اور اقصیٰ نے چار سال قبل پسند کی شادی کر لی تھی ، دو روز قبل لڑکی کے رشتہ داروں نے دونوں کو اغوا کیا اور تشدد کے بعد قتل کر دیا
فیصل آباد (یس اُردو ) فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ، نوجوان کی لاش نواں لاہور اور خاتون کی گوجرہ نہر سے برآمد ، پولیس نے کارروائی شروع کر دی ۔ ایک اور جوڑا غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔ چار سال پہلے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ۔ تھانہ ٹھیکرانوالہ کی حدود میں دیہی مرکز کے ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ ورکر اقصیٰ نے گھر والوں کی رضامندی کے بغیر شادی کی ، دو روز پہلے لڑکی کے رشتہ داروں نے دونوں میاں بیوی کو اغوا کر لیا اور تشدد کے بعد قتل کر دیا ۔ شکیل کی لاش نواں لاہور کی نہر سے ملی جبکہ اقصیٰ کی لاش ایک روز بعد گوجرہ کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔