counter easy hit

عراقی وزیر اعظم کا فلوجہ میں داعش کیخلاف فتح کا اعلان

Iraq declared

Iraq declared

سکیورٹٰی فورسز نے شہر کے مرکزی حصے پر اپنا قبضہ مضبوط کر لیا ہے :حیدر العابدی کا سرکاری ٹی وی پر خطاب
فلوجہ (یس اُردو ) عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی نے فلوجہ میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا ۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے شہر کے مرکزی حصے پر اپنا قبضہ مضبوط کر لیا ہے اور اگلے چند گھنٹوں کے دوران دیگر چند علاقوں سے بھی داعش کا قبضہ چھڑا لیا جائے گا ۔ عراقی فوج نے تیئس مئی کو فلوجہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا ۔ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز فلوجہ کی اہم سرکاری عمارتوں سے داعش کا قبضہ چھڑا کر عراقی پرچم لہرا دیا تھا ۔ فلوجہ آپریشن کے باعث تریپن ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں