پیرس (اے کے راؤ سے) منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں نماز جمعہ کے خطاب میں ڈائریکٹر مرکز پروفیسر حسن میر قادری نے کہا کہ 17 جون 2014ء میں ماڈل ٹاون کے ریاستی دہشت گردی کے 14 شہداء سنہ 3 ھجری 17 رمضان المبارک کو ہوئی غزوہ بدر کے 14 جاں نثارروں کی خیرات ہیں۔
پروفیسر حسن میر نے معرکہ بدر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر خدا پرستوں نے اپنے عزم راسخ اور محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم پر یقین کامل کی بدولت کفار قریش کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔
یہ صحابہ کا حضور سے لگاؤ ہی تھا کہ اللہ کی خاص فتح ونصرت سے 313 مسلمانوں نے اپنے سے تین گنا بڑے لاؤ و لشکر کو اس کی تمام تر مادی اور معنوی طاقت کے ساتھ خاک چاٹنے پر مجبور کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں عوامی تحریک کے کارکنوں کا اپنے قائد سے لگاؤ اور ہر کسی کا یہ اقرار کہ عوامی تحریک کے ورکروں جیسا کوئی نہیں 14 جانوں کی قربانی کے بعد استقامت ہمیں غزوہ احد کے جاں نثاروں کی یاد دلاتا ہے۔