پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) نے مخالفین کی تمام سازشیں اپنی بہترین کارکردگی سے ناکام بنا دی ہیں۔ سیاسی مخالفین بلاجوازایشو بنا کر اپنی سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس خانیوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بہترین اور متوازن عوام دوست بجٹ صوبائی حکومت نے پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی بہترین کارکردگی سے صوبے بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن کے مکمل ہونے سے عوام کو بہت سی سہولتیں میسر ہوں گی۔