پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک سنگین مسائل میں پھنسا ہوا ہے۔ملک میں جاری بحرانوں کے ذمہ دار حکومت میں شامل وہ لوگ ہیں جو اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومتی پالیسیاں ملک و قوم کے مفاد میں بنائی جاتی تو آج عوام بھی خوشحال ہو تے ، حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عید کے بعد انہیں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔