counter easy hit

عام آدمی کیلئے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں:زاہد اقبال خان

Zahid Iqbal Khan

Zahid Iqbal Khan

پیرس(نمائندہ خصوصی)عام آدمی کیلئے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی پہلے تو کم از کم اجرت چودہ ہزار روپے میں ایک خاندان کی کفالت ناممکن ہے۔ مشروبات ،دودھ پر ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کا ایک طوفان برپا کریگا۔ حکمرانو ں اور عام آدمی کی غلطی پرسزا برابر نہیں ہو سکتی۔ حکمرانوں کا بے رحم احتساب ضرور ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سیاست اور حکومت کے بل پر تجارت میں کامیابیاں حاصل کرتے رہے۔ حکمرانوں کا کاروبار چمکانا اور اس کیلئے اپنے آئینی اختیارات کا ناجائز استعمال عام چوری سے کئی گنا بڑی چوری ہے