ترقیاتی اخراجات کا حجم اکہتر ارب، تعلیم کے لیے چالیس ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے
کوئٹہ (یس اُردو) بلوچستان کے وزیر اعلٰی نواب ثناء اللہ خان زہری آج صوبائی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا خسارے کابجٹ پیش کریں گے ۔37 ارب روپے کے خسارے کا بجٹ شام چار بجے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس کا حجم 289 ارب روپے ہے ۔ اگلے مالی سال کے لیے جاری اخراجات کا تخمینہ 184 ارب روپے لگایا گیا ہے ، جبکہ ترقیاتی اخراجات کا حجم 71 ارب روپے ہے ۔غیر ترقیاتی اسکیموں کیلئے 218 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے ۔ نئے صوبائی بجٹ میں تعلیم کے لیے مختص رقم میں گیارہ فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ امن و امان کا بجٹ بارہ فیصد بڑھ جائے گا ۔ آئندہ مالی سال میں صوبے کے اپنے وسائل سے آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا ۔ اس سلسلے میں حکومت بلوچستان اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کے تیل و گیس کے ذخائر سے صوبے کو پچاس فیصد حصہ ملے گا۔