counter easy hit

امریکا تبت کے مسئلے پر مداخلت سے باز رہے: چین

Tibet issue: China

Tibet issue: China

بیجنگ نے کہا ہے کہ واشنگٹن تبت جیسے ملکی داخلی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے ، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں
بیجنگ (یس اُردو) چین نے امریکا کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تبت سے متعلق معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے ، ادھر جان کیری کہتے ہیں امریکا تبت کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا ۔
بیجنگ نے کہا ہے کہ واشنگٹن تبت جیسے ملکی داخلی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے ، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں ۔ چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنے خدشات سے آگاہ کیا ۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا تبت کو چین کا حصہ سمجھتا ہے اور اس کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا ۔گذشتہ ہفتے امریکی صدر اوباما نے تبت کے علیحدگی پسند رہنما دلائی لامہ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی ۔