انگلینڈ روانگی سے قبل دنیا نیوز کے پروگرام “کرکٹ دیوانگی” میں گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز باصلاحیت ہیں
لاہور (یس اُردو) ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ قومی کرکٹرز کو گھر کے شیر بننے کے بجائے ایشیا سے باہر اچھا کھیلنے کی عادت ڈالنا ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، ان کو انفرادی کھیل کے بجائے مجموعی کارکردگی پر توجہ دینا ہو گی ۔انگلینڈ روانگی سے قبل دنیا نیوز کے پروگرام “کرکٹ دیوانگی” میں گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹرز باصلاحیت ہیں ، وہ فیلڈنگ اور فٹنس کے علاوہ ڈسپلن کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہرکھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی ۔ انہوں نے ڈکٹیٹر شپ کے تاثر کو غلط قرار دیا ۔ ہیڈ کوچ نے محمد عامر سے متعلق سامنے آنے والی منفی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ان کے رویے سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی ۔ مکی آرتھر ون ڈے میں نویں رینکنگ اور سخت شیڈول سے پریشان دکھائی دیے ، لیکن انہوں نے ٹیم میں بہتری لانے کا عزم بھی ظاہر کیا ۔