counter easy hit

پی سی بی کی ویسٹ انڈین بورڈ کو سیریز میں تبدیلی کی پیشکش

PCB West

PCB West

پی سی بی نے ویسٹ انڈین بورڈ کو ایک ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوینٹی بڑھانے، دو ون ڈے کم کرنے کی پیش کش کی
لاہور (یس اُردو) پاکستان کرکٹ بوڑد نے ویسٹ انڈین بورڈ سے دو طرفہ سیریز ایک ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ بڑھانے اور دو ون ڈے میچز کم کرنے کی پیش کش کردی ، حتمی فیصلہ چند روز میں ہو گا۔
رواں سال اکتوبر میں پاکستان کو ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز کی میزبانی کرنا ہے ۔ اب تک طے شدہ شیڈول کے مطابق دنوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ ، دو ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جانے ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ پانچ کی بجائے تین ون ڈے ، دو کی بجائے تین ٹی ٹوینٹی اور تین ہی ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے ۔پی سی بی نے ویسٹ انڈیز بورڈ کے سامنے اپنی تجویز پیش کر دی ہے ۔ تاہم چند روز میں شیڈول کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ مصنوعی روشنی میں کھیلے جانے پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے جو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا ۔